مصنوعی ذہانت کے ذریعے قدیم رقعے پڑھنے کی تیاری

مصنوعی ذہانت کے ذریعے قدیم رقعے پڑھنے کی تیاری

ہزاروں سال قبل ویسویئس آتش فشاں سے بچ جانے والے درجنوں قدیم رقعوں کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پڑھنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

 2000 ہزار سال قبل پھٹنے والے اس آتش فشاں نے خلیج نیپلز کے کچھ شہروں کو راکھ تلے دفن کر دیا تھا۔ تباہ ہونے والے شہروں میں ہرکولینیم بھی شامل تھا، جو پومپیو کے ساحل کے ساتھ موجود تھا۔18 ویں صدی میں ایک ولا کی کھدائی کی گئی تھی ، جس میں موزائک، مجسمے اور دیگر فن پارے مکمل محفوظ حالت میں پائے گئے ۔اس کی خاصیت وہاں سے دریافت ہونے والے تقریبا 1000 پپائرس رقعے تھے اگرچہ وہ صحیح حالت میں تھے لیکن ان پر کاربن جم گیا تھا۔ یہ ایک ایسا چیلنج ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بند کیے گئے سیکڑوں سکرولز کو ورچوئلی کھولنا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان رقعوں کا تعلق جولیس سیزر کے سسر سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں