روبوٹ کتے نے امریکی یوٹیوبر پر آتشی گن فائر کردی

روبوٹ کتے نے امریکی یوٹیوبر پر آتشی گن فائر کردی

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی یوٹیوبر اور آن لائن سٹریمر جسے سپیڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں 100,000 ڈالرز کے روبوٹ کتے پر تجربہ کیا جس کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

تاہم مداح اس وقت حیران رہ گئے جب لائیو اسٹریم کے دوران روبوٹ کتے نے سپیڈ پر غیر متوقع طور پر آگ کے شعلے فائر کردئیے ۔ایک سوئمنگ پول سے فلمایا گیا وائرل کلپ یوٹیوبر سے شروع ہوتا ہے جو روبوٹ کتے کو بیٹھنے اور اپنے پنجوں پر کھڑا ہونے کی ہدایت دے رہا ہے ۔یوٹیوبر سپیڈ پھر بیک فلپ کرتا ہے اور مشین کو پیروی کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ تاہم واقعات اس وقت حیران کن موڑ لے لیتے ہیں جب وہ روبوٹ کو بھونکنے کو کہتا ہے اور روبوٹ اچانک اس پر آگ کے شعلے بھڑکا دیتا۔ویڈیو کے آخری لمحات میں سپیڈ پول میں چھلانگ لگادیتا ہے اور روبوٹ کتے کو ‘رُک جاؤ، رُک جاؤ’ کہنے لگتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں