امیتابھ بچن اپنی اولاد میں جائیداد کیسے تقسیم کریں گے ؟ انٹرویو وائرل

امیتابھ بچن اپنی اولاد میں جائیداد کیسے تقسیم کریں گے ؟ انٹرویو وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ میں بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کا اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے پُرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا پر امیتابھ بچن کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے سال 2011 میں دیا تھا، اس انٹرویو میں لیجنڈری اداکار نے اپنے بچوں میں اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے بات کی تھی۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد کو اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن نندا کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جیا اور میں نے پہلے ہی یہ بات طے کرلی ہے کہ ہم اپنے دونوں بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کریں گے اور میرے مرنے کے بعد میرے پاس جو کچھ بھی ہوگا وہ میرے بیٹے اور بیٹی کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔ لوگ کہتے ہیں کہ بیٹیاں پرائی ہوتی ہیں لیکن میری لیے میری بیٹی جیسے شادی سے پہلے تھی ویسے ہی شادی کے بعد بھی اہم ہے، میری بیٹی کے بھی وہی حقوق ہیں جو ابھیشیک کے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں