صدارتی انتخابات، ٹیلر سوئفٹ کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

صدارتی انتخابات، ٹیلر سوئفٹ کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

نیویارک(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ٹیلر سوئفٹ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بلی کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سال 2024 کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو اپنا ووٹ دیں گی۔ گلوکارہ نے کملا ہیرس کو ووٹ دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور ہمیں اُن جیسی جنگجو خاتون کی ہی ضرورت ہے۔ کملا ہیرس ایک مضبوط اور ہونہار رہنما ہیں، اُن کی قیادت میں ہمارا ملک ترقی کی مزید منازل طے کرے گا،گلوکارہ نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ رجسٹرد کروائیں تاکہ وہ آسانی سے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔اُنہوں نے ٹم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار منتخب کرنے پر کملا ہیرس کی تعریف بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں