گلوکارہ نمرہ مہرہ نے نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے نام  تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور(شوبزڈیسک)میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق آرائیں خاندان سے ہے، میری کنیت مہر ہے اور میرا اصل نام ‘نمرہ شبیر’ ہے۔

جب میں نے اپنی فیس بک آئی ڈی بنائی تو ‘نمرہ شبیر’ اور ‘نمرہ مہر’ نام کی بہت ساری پروفائلز موجود تھیں اس لیے میں نے ایک بہت ہی عجیب سی حرکت کی اور اپنے نام کو مختلف بنانے کے چکر میں اپنی فیس بک آئی ڈی ‘نمرہ مہرہ’ کے نام سے بنائی۔‘نمرہ’ ایک اسلامی نام ہے اور ‘مہرہ’ نام بھارت میں کافی مشہور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں