عامر خان امیتابھ بچن کو سرپرائز کرنے کیلئے تیار

عامر خان امیتابھ بچن کو  سرپرائز کرنے کیلئے تیار

ممبئی (شوبزڈیسک ) عامر خان ہندی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سرپرائز کرنے کو تیار ہیں۔

عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 کی ایک قسط میں شرکت کرتے نظر آئیں گے ۔ چینل کی جانب سے شو کا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور بتایا گیا کہ 11 اکتوبر کو امیتابھ کی سالگرہ پر انہیں ایک سرپرائز ملنے جارہا ہے ۔پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور انکے بیٹے جنید خان نے اس شو کی قسط میں سپرائز انٹری دیتے ہوئے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں