متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

متھن چکرورتی کو دادا صاحب  پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی حکومت نے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری کے سب سے بڑے ’ دادا صاحب پھالکے ‘ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس( ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخرہورہا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کو بھارتی سینما کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں