شاہ رخ قتل کیس سے دوررہنے کیلئے باباصدیقی کے جنازے سے لاتعلق رہے
ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان سیاست کے ساتھ ساتھ بابا صدیقی قتل کیس سے بھی دور رہنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کیس سلمان خان اور کنگ خان سے بھی جڑا ہوا ہے ، اس لیے وہ اس سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ لارنس بشنوئی کا سرکٹ کیسے کام کرتا ہے ، شاہ رخ خان اب مزید کوئی نقصان اٹھانا نہیں چاہتے ۔ اس لیے انہوں نے بابا صدیقی کے جنازے کو چھوڑ کر ‘‘لاتعلقی’’ کا انتخاب کیا ہے ۔