عاطف اسلم نے گوہر ممتاز سے معافی کیوں مانگی، وجہ سامنے آگئی
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ساتھی گلوکار گوہر ممتاز سے معافی مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر گوہر ممتاز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ان سے معافی مانگ لی ہے ۔دراصل اس ویڈیو میں گوہر، عاطف اسلم کے ایک پرانے انٹرویو کے حوالے سے بات کر رہے ہیں جس میں انہوں نے گوہر سے متعلق منفی تبصرہ کیا تھا اور گلوکار کو ان کے اس تبصرے سے تکلیف پہنچی تھی۔ گوہر ممتاز نے بتایا کہ ان کے اور عاطف کی درمیان پیدا ہونے والی یہ تلخی دور ہوگئی جب ایک دن عاطف نے ان سے معافی مانگ لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments