گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 11برس ہوگئے
لاہور(شوبزڈیسک)نامور گلوکارہ ریشماں کی آج گیارہویں برسی منائی جارہی، بلبل صحرا سے مشہور ریشماں نے اپنی خوبصورت اور منفرد آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں نام کمایا۔
1947 میں بھارتی علاقے راجھستان میں پیدا ہونے والی ریشماں، دیکھتے ہی دیکھتے ایک عام سی لڑکی سے پاکستان کی موسیقی کا درخشاں ستارہ بن گئیں۔ریشماں کو موسیقی کی دنیا میں ان کی رومانوی اور اداس گانوں کی وجہ سے خاص پہچان ملی۔ ریشماں نے کئی پاکستانی اور بھارتی فلموں کے لیے بھی گیت گائے اور دونوں ممالک میں خوب داد سمیٹی۔ریشماں نے حکومتی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سمیت کئی ایوارڈز اور اعزازات اپنے نام کئے ۔ریشماں 3نومبر 2013 کو انتقال کر گئیں، لیکن ان کی گائیکی کا ورثہ آج بھی زندہ ہے۔ ریشماں کے مداح ان کی برسی کے موقع پر ان کے یادگار گیتوں کو سن کر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔