پربھاس کی فلم ’’اسپِرٹ‘‘کے میوزک کی تیاری شروع، جوش بڑھ گیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈسٹار پربھاس کی فلم 'اسپِرٹ' کی نئی اپڈیٹ نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ۔
فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کا کیپشن ہے کہ "Spirit Music Begins" جس کے ساتھ گٹار، میوزیکل نوٹ، اور ٹرمپٹ کے ایموجیز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ 'اسپِرٹ' میں پربھاس ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جو ایکشن سے بھرپور مناظر میں جلوہ گر ہونگے ۔