کینسر کی تشخیص کے بعد لگا مرنے والی ہوں: منیشا کوئرالہ

کینسر کی تشخیص کے بعد لگا مرنے والی ہوں: منیشا کوئرالہ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں۔

ایک انٹرویو میں 54 سالہ منیشا نے کہا کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ انہیں جینے کا موقع ملے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں۔ کہ وہ سمجھتی تھیں کہ اس سے قبل تو انہوں نے سب کچھ تباہ کیا۔ جب بیماری کی نیپال میں تشخیص ہوئی تو مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ اوورین کینسر کا آخری سٹیج ہے ۔ میں کافی خوف زدہ تھی، جو کہ اس مہلک بیماری میں ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اس دوران کئی ایسے مواقع آئے کہ میں بکھر کر رہ گئی تھی، امریکا میں اپنی سرجری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ تک ادھر ہی رہیں۔ انکی والدہ نے سرجری کے دوران انکے پاس رکھنے کے لیے انکے ڈاکٹر کو ہندو مذہبی مالا (رودرکشا) دی تاکہ گیارہ گھنٹے کا آپریشن کامیاب ہوسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں