ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں:نتاشا نے خاموشی توڑ دی

ہاردک اور میں اب بھی فیملی ہیں:نتاشا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور سابق شوہر ہاردک اب بھی ایک فیملی ہیں۔

میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں گی؟ ہمارا بیٹا آگستیا ممبئی میں سکول پڑھتا ہے اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے سربیا کے حالیہ دورے سے متعلق بتایا کہ وہاں میرا گھر ہے ، وہاں جانا کوئی انوکھی بات نہیں، دس سالوں سے میں ہر سال سربیا جاتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے بھارت چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں