سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی انتقال کرگئے

سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی انتقال کرگئے

ڈیلس، ٹیکساس (شوبزڈیسک ) پاکستان اور امریکا میں سٹیج ڈراموں کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والے معروف پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی ڈیلس میں انتقال کرگئے ۔انہیں کو ڈیلس میں سپرد خاک کردیاگیا۔

وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ سید فرقان حیدر نے پاکستان میں سٹیج ڈراموں کی دنیا میں نہ صرف معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا بلکہ کمرشل تھیٹر کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ان کے ڈرامے جیسے ‘‘بکرا قسطوں پر’’، ‘‘مصیبت در مصیبت’’ اور ‘‘بچاؤ معین اختر’’ نے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دلائی۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کیے ، جن میں معاشرتی پیغامات اور حالات حاضرہ کو مرکزی حیثیت دی گئی۔مر حوم  نے بیماریوں کے باوجود حال ہی میں دوہفتہ قبل ڈیلس میں اپنا آخری اسٹیج تھیڑ ‘‘ دلہا آن لائن’’ پروڈیوس کیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں