شوہر کی دوسری شادی پر مجھے اعتراض نہیں:حرا سومرو

شوہر کی دوسری شادی پر مجھے اعتراض نہیں:حرا سومرو

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ حرا سومرو نے کہاہے کہ اگر ایک مرد متحمل ہے اور ایک سے زائد شادیاں کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے یہ حرام کاموں سے بہتر ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات پوری کر رہا ہے، اگر وہ تمام بیویوں میں انصاف کر سکتا ہے تو ایک سے زائد شادیاں کرلے، قانون اور مذہب دونوں اسے اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر کسی عورت کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنی بیویوں میں انصاف بھی کر سکتا ہے تو عورت کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ آجکل کی عورتوں کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اس کی پرواہ کرنی چاہیے کہ وہ کتنی شادیاں کر رہے ہیں، اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ میری اور میرے بچوں کی جدو جہد کی قدر کریں اور ہماری تمام ضروریات پوری کریں تو وہ ضرور کر سکتے ہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں