اتنے افیئرز تھے کہ مسئلہ درپیش تھا کس سے شادی کی جائے:شتروگھن سنہا
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہانے کہاہے کہ شادی سے قبل اتنے افیئرز تھے کہ مسئلہ درپیش تھا کس سے شادی کی جائے۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ اہلیہ پونم مجھے رنگے ہاتھوں بھی پکڑچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے وعدہ لیا تھا کہ میں دوبارہ ایسا نہیں کروں گا اور میں پھر اس وعدے پر ہمیشہ قائم رہا کیوں کہ میں ایک عورت کے ساتھ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں۔