اہلیہ ٹوئنکل کے فلم کو بکواس کہنے پر پروڈیوسر نے کام ہی نہیں دیا :اکشے کمار
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے صاف گو ردعمل کی وجہ سے اپنے کیرئیر کو پہنچنے والے نقصان کا انکشاف کیا ہے ۔
اکشے کمارنے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کو فلم کی سکریننگ کیلئے ساتھ نہیں لے کر جاتا کیوں کہ میں اگر ایسا کروں تو مجھے اہلیہ سے برے تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔اکشے نے بتایا کہ جب میں پہلی مرتبہ ٹوئنکل کو اپنے ٹرائل کیلئے لے کر گیا تو پروڈیوسر نے آکر اس سے پوچھا کہ ٹوئنکل آپ کو فلم کیسے لگی؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ بکواس اس ردعمل کے بعد اس پروڈیوسر نے پھر کبھی بھی میرے ساتھ کام نہیں کیا۔