بھارتی سپر سٹار الو ارجن کی ایک فلم کا معاوضہ 300 کروڑ
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ایک فلم میں کام کا 300 کروڑ لیتے ہیں۔
یہ رقم بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور ساؤتھ کے سپر سٹارز پرابھاس یا رجنی کانت سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ خطیر معاوضہ تیلگو فلموں کے سپر سٹار الو ارجن لیتے ہیں اور انھوں پشپا 2 میں کام کے تین سو کروڑ روپے لیے تھے ، جس کے باعث وہ اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ادکار بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ بڑی فلمیں جیسے جوان اور کنگووا کا بجٹ تین سو کروڑ روپے تھا، جو کہ ہر طرح سے ایک بڑی رقم ہے ، تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ الو ارجن بھارت میں ایک فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔