سترہویں عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان کے نام سیشن کا انعقاد

سترہویں عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان کے نام سیشن کا انعقاد

کراچی(شوبزڈیسک)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ‘سترہویں عالمی اردو کانفرنس-جشن کراچی 2024’ کے دوسرے روز‘میں ہوں کراچی’میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کے نام سیشن کا انعقاد ہوا۔

ماہرہ خان نے اس موقع پر کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ان کے دل کے قریب ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کے اہم لمحات یہاں گزارے ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے ، جہاں وہ پیدا ہوئیں اور اسی شہر میں ان کی شادی بھی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا ،دادی بھارت سے کراچی منتقل ہوئے تھے ، اور کراچی کی زندگی کے حسین لمحات ان کے ذہن میں ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔ماہرہ خان نے کراچی کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچپن کی یادوں کو بہت مس کرتی ہیں، خاص طور پر زینب مارکیٹ جانا اور گول گپے کھانا۔ کبھی کبھار وہ چاہتی ہیں کہ برقعہ پہن کر شہر کی گلیوں میں گھومیں اور پرانی یادوں کو دوبارہ زندہ کریں، تاہم لوگوں کی پہچان کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں