مقابلہ حسن میں مرضی کا لباس پہننے کا اختیار ہوتا ہے :اریج چودھری

مقابلہ حسن میں مرضی کا لباس پہننے  کا اختیار ہوتا ہے :اریج چودھری

لاہور(آئی این پی)اداکارہ و سابق مس پاکستان اریج چودھری نے کہا ہے کہ خوبصورتی کے مقابلوں کے دوران لڑکیوں کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کا اختیار ہوتا ہے جب کہ مقابلہ حسن میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

اریج چودھری سال 2020 اور 2021 میں مس پاکستان بنی تھیں۔ ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ خوبصورتی کے مقابلے کروانے والی تنظیموں کے بھی اپنے ضوابط ہوتے ہیں، ان کے بعض قوائد انتہائی سخت ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں