یاسرہ رضوی نے کم عمر آدمی سے شادی کے فائدے بتادیئے

یاسرہ رضوی نے کم عمر آدمی سے شادی کے فائدے بتادیئے

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی نے ایک پروگرام میں خود سے کم عمر اور جوان آدمی سے شادی کرنے کے فائدے بتادیئے ۔

، ایک شو میں پروگرام کی میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے کیا فائدے ہیں؟جس پر یاسرہ رضوی نے کہاکہ نوجوان لڑکوں سے شادی کے بہت فائدے ہیں۔ اگر آپ خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کریں گے تو چھوٹے ہونے کی وجہ سے آپ پر زیادہ حکم چلایا جائے گا اور زیادہ کام کرنا پڑے گا، جبکہ نوجوان لڑکوں سے یہ پوچھنا آسان ہے کہ کیا کرم کرنے کی ضرورت ہے ۔ کم عمر لوگ زیادہ عملی ہوتے ہیں۔ اگر میں خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کرتی تو پینتالیس پچاس سال کے آدمی کے ساتھ ‘‘ابو’’ کی فیلنگ آتی۔ خود سے چھوٹی عمر کے پارٹنر سے باآسانی کسی کام کا کہا جاسکتا ہے تو میں وہ نہیں بننا چاہتی تھی۔ کم عمر اور جوان لوگ زیادہ ٹیک سیوی ہوتے ہیں۔ میں زیادہ تر کام اپنے شوہر ہادی سے ہی کرواتی ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں