پیدائش کے 2ماہ بعد حبا اور آریز نے بیٹی کی آمد کا اعلان کردیا

پیدائش کے 2ماہ بعد حبا اور آریز نے بیٹی کی آمد کا اعلان کردیا

لاہور(شوبزڈیسک ) ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے بیٹی کی پیدائش کے 2ماہ بعد خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر اس فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے ساتھ ہی نام بھی بتا دیا اور تصویر بھی شیئر کر دی، اور بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے ، جسے الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے واقعی ممکن نہیں۔ یہ آپ کا دوسرا مہینہ ہے ۔انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔ ہمارا چھوٹا فرشتہ۔والدین بننے والی اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام عینور AYNUR رکھا ہے ، جس کا مطلب ہے چاندنی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں