ایک شخص سنی لیونی کے نام پر سرکاری سکیم سے پیسے لیتا رہا

ایک شخص سنی لیونی کے نام پر سرکاری سکیم سے پیسے لیتا رہا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے نام پر بھارتی شہری سرکاری سکیم سے پیسے بٹورتا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں شادی شدہ خواتین کی مالی مدد کی سرکاری سکیم میں اداکارہ سنی لیون کا بھی نام سامنے آیا ہے ۔سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکیم میں سنی لیون کو جونی سنز کی زوجہ قرار دیا گیا اورجعل سازی کے ذریعے مقامی شہری نے پیسے بٹورے ۔ اس سکیم کے تحت ہر ماہ خواتین کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار بھارتی روپے ٹرانسفر کئے جاتے ہیں اور سنی لیون کے نام سے کھولے گئے اکاؤنٹ میں رواں سال مارچ سے دسمبر تک 10 ماہ پیسے منتقل ہوئے ۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے نام پر دستاویزات جمع کرانے والے شہری کی شناخت وریندر جوشی کے نام سے ہوئی ہے ، جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں