امیتابھ نے بیٹی کی شادی میں پرفارم کرنے پر 500 روپے دئیے : گرداس

امیتابھ نے بیٹی کی شادی میں پرفارم کرنے پر 500 روپے دئیے : گرداس

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار گرداس مان نے انکشاف کیا کہ امیتابھ بچن نے انہیں اپنی بیٹی کی شادی میں پرفارم کرنے پر 500 روپے بطور تعریف دئیے تھے۔

شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 میں گلوکار شنکر ماہدیو اور گرداس مان نے شرکت کی، پروگرام کے دوران گرداس مان نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کے شہنشاہ کے سامنے بیٹھے ہیں یہ ان کیلئے بے حد خوشی کی بات ہے ۔ گرداس نے کہا کہ شویتا بچن کی شادی پر مجھے وہاں پرفارم کرنے کیلئے بلایا گیا تھا اور امیتابھ بچن نے مجھے 500 کا ایک کڑک نوٹ بھی دیا تھا جس کو میں نے آج تک سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں