آریان خان کے معاشقے شاہ رخ کیلئے بدنامی کا باعث بننے لگے
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے کنگ خان کے صاحبزادے آریان خان کے معاشقے ان کے لیے بدنامی کا باعث بننے لگے ہیں۔
سال نو کے جشن میں آریان خان کا برازیل سے تعلق رکھنے والی اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ شرکت نے انھیں خبروں کی زینت بنادیا ہے۔ آریان خان منشیات کیس میں خبروں میں رہنے کے علاوہ اب اپنی زندگی میں آنے والی محبتوں کے حوالے سے بھی اکثر و بیشتر شہ سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں،کئی میڈیا صارفین نے آریان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ کنگ خان کو بدنام کرے گا۔