مشہور نیپالی چائلڈ سنگر15سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

مشہور نیپالی چائلڈ سنگر15سال  کی عمرمیں انتقال کرگئے

لاہور(شوبزڈیسک)نیپال کے تعلق رکھنے والا کم عمر گلوکار سچن پریار 15 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔گلوکار نے اپنے گانے ‘‘اوتھا کھولرا’’ سے بے پناہ شہرت سمیٹی اور یہ ویڈیو 2 جنوری تک یوٹیوب پر 19 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی جاچکی تھی۔۔

 ذرائع کے مطابق 15 سالہ سچن کی 2 جنوری کی صبح کھٹمنڈو کے تریبھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔سچن کو پیدائشی سہ رخی وینٹریکولرسسٹ کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی نیورو سرجری ہوئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں