چہرے پر جھریاں ، وجہ موبائل یا ٹی وی سکرین کا زیادہ استعمال
کراچی (نیٹ نیوز) سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر بتول نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ ہیمو گلوبن کا بڑھ جانا یا پھر آئرن لیول کا کم ہونا جھائیوں کا باعث بنتا ہے اور زیادہ تر جھائیاں آئرن کی کمی سے ہوتی ہیں۔
چہرے پر جھریاں پڑنے کی وجہ موبائل فون یا ٹی وی سکرین کا زیادہ استعمال بھی ہے کیونکہ سکرین دیکھتے ہوئے جتنا زور آنکھوں پر پڑتا ہے اس کے اثرات جھریوں کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔ میرے پاس 15 سال کی عمر تک کی بچیاں بھی یہی شکایت لے کر آتی ہیں اور میں انہیں یہی کہتی ہوں کی اسکرین ٹائم کم سے کم کردو اور کوئی اچھی کریم یا سیرم استعمال کرو۔ لیپ ٹاپ یا ٹی وی استعمال کرتے ہوئے چشمہ لازمی پہنیں تاکہ آنکھوں پر زیادہ زور نہ پڑے ۔ اس سے بچنے کے لیے وہ غذائیں اور میوے کھائیں جو آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔