دبئی :منفرد نمبر پلیٹ 55ملین درہم میں فروخت
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت کی گئی۔دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کی نیلامی کے لیے ایک تقریب مقامی ہوٹل جمیرہ میں منعقد کی گئی جہاں اس نمبر پلیٹ کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔۔۔
اور اس منفرد نمبرپلیٹ کے لیے بولی لگانے کا ایک زبردست سلسلہ اس ریکارڈ توڑ فروخت کا باعث بنا۔ نمبر پلیٹ P7 کو 55 ملین درہم میں نیلام کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی یو اے ای کی نمبر پلیٹس AA9 (دبئی، 2021) 38 ملین درہم، 3۔ AA8 (دبئی، 2022) 35 ملین درہم اور4۔ D5 (دبئی، 2016) 33 ملین درہم میں فروخت ہوچکی ہیں ،55ملین کی نمبرپلیٹ ٹیلیگرام ایپ کے بانی اور مالک Pavel Valerievich Durov نے خریدی اورنام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔