چین کی ملکہ وو دنیا کی سب سے مالدار خاتون
بیجنگ(نیٹ نیوز)آج کی تاریخ میں ایلون مسک اور بل گیٹس جیسے ناموں کو دنیا کے دولتمند افراد کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔۔۔
لیکن ان کی مشترکہ دولت چین کے شہنشاہوں میں سے ایک کے مقابلے میں رتی برابر بھی نہیں۔ملکہ وو کے نام سے مشہور وو زیتیان نہ صرف چین کی پہلی اور واحد خاتون شہنشاہ ہی نہیں تھیں بلکہ اب تک کی سب سے امیر ترین خاتون بھی تھیں۔ایس سی ایم پی کی ایک رپورٹ کے مطابق تانگ خاندان (624-705 عیسوی) کے دوران ان کے دور حکومت میں عالمی معیشت کے تقریبا 23 فیصد حصے پر چین کا غلبہ تھا، جس حساب سے آج ان کی دولت 14907 ارب ڈالر(41 ہزار ارب پاکستانی روپے سے زیادہ) بنتی ہے ۔اس دولت کے مقابلے میں ایلون مسک کی دولت کا 407 ارب ڈالر اور بِل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 107 ارب ڈالر ہے ۔