اے آئی فریج جو اندر رکھی اشیا کم ہونے پر آپ کو مطلع کریگا
نیویارک(نیٹ نیوز)سام سنگ نے ایک ایسا اسمارٹ فریج متعارف کرایا ہے جو آپ کے فریج میں کسی بھی اشیائے خورونوش کی کمی پر، وہ اُن اشیا کو آپ کے Instacart ایپ میں خودبخود شامل کرد ینگے ۔
اے آئی فرج انسٹا کارٹ پر ضروری اشیا کی فہرست بھیجے گا تاکہ آپ فروسری کی آن لائن ڈیلیوری سروس کو ضرورت کا آرڈر دے سکیں۔32 انچ کا سام سنگ بیسپوک فریج اس ماہ کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیا جائے گا۔پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹیکنالوجی Samsung Vision AI فوڈ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جو کہ صارف کے فریج میں اشیا کی شناخت کرے گی اور یہ معلوم کرے گی کہ کیا چیز کم ہوگئی ہے اور اسے منگوانے کی ضرورت ہے ۔