اداکارہ عفت عمر کا جوانی کے افیئرز سے متعلق انکشاف

اداکارہ عفت عمر کا جوانی کے افیئرز سے متعلق انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان عفت عمر نے اپنے جوانی کے تعلقات سے متعلق انکشاف کیا کہ ہر لڑکی کی طرح جوانی میں ان کے بھی افیئرز رہ چکے ہیں۔۔

تاہم انہوں نے کبھی افیئرز اور سکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔عفت عمر نے بتایا کہ بعض لوگ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 35طلاق یافتہ فیمنسٹ خواتین تحریک کی پشت پر ہیں، اور ان 35 خواتین میں انہیں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔اسی موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ان کا کوئی سکینڈل یا افیئر کبھی منظر عام پر نہیں آیا کیونکہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی۔انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ ان کے افیئرز کسی معروف شخصیت کے ساتھ نہیں تھے ، اس لیے ان کے بارے میں کوئی سکینڈل نہیں بن سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں