سوشل میڈیا صارف کا نیلم منیر کو شادی پر طعنہ، حنا رضوی کاکراراجواب
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ حنا رضوی نے نیلم منیر کی شادی پر ایک صارف کی جانب سے د یئے جانے والے طعنے کا کرارا جواب دیدیا۔۔۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ہلکاہاتھ ما رنا تو سیکھا ہی نہیں ان لوگوں نے ۔جس پر حنا رضوی نے لکھا کہ معاشی طور پر مستحکم شخص سے شادی کرنا گناہ نہیں ہے ، بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں یا دولت پر پرسکون زندگی گزارے ، البتہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کسی بھی خاتون کی زندگی سے متعلق اس طرح کے تبصرے کریں۔