بھارتی اداکار راگھو تیواری پر چھری، لوہے کے راڈ سے حملہ
ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارت کے مشہور ٹی وی شو ‘کرائم پٹرول’ کے اداکار راگھو تیواری پر ایک شخص نے چھری اور لوہے کے راڈ سے حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 دسمبر کو اداکار ممبئی میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئے تھے جس کے فوری بعد انہوں نے اس شخص سے معافی مانگی لیکن ملزم نے گالی دینا شروع کردی۔اداکار نے اس واقعے سے متعلق بتایا کہ میں نے اُس شخص سے پوچھا کہ وہ مجھے کیوں گالی دے رہا ہے جس کے بعد وہ شخص غصے میں اپنی موٹرسائیکل سے نیچے اترا اور مجھ پر 2 مرتبہ چھری سے حملہ کیا پھر اس نے مجھے پیٹ میں لات ماری جس کی وجہ سے میں زمین پر گر گیا۔ ملزم نے شراب کی بوتل اور موٹرسائیکل سے لوہے کی راڈ بھی مجھے مارنے کے لیے نکالی۔ ملزم نے مجھے تھپڑ بھی مارا جس کے بعد میں نے اپنے دفاع میں لکڑی کا ایک ٹکڑا اٹھا کر اُس شخص کے ہاتھ پر مارا جس سے بوتل اُس کے ہاتھ سے گر گئی، اُس شخص نے مزید غصے میں لوہے کی روڈ سے میرے سر پر 2 بار حملہ کیا،جس کے بعدانکے دوست علاج کیلئے انہیں ہسپتال لے گئے ۔