اداکارہ کی جنسی ہراسانی کی شکایت پر بھارتی بزنس مین گرفتار
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کے مشہور تاجر بوبی چمنور کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔
ملیالم اداکارہ ہنی روز کی شکایت پر پولیس نے تاجر بوبی چمنور کو گرفتار کیا۔ کیس غیر ضمانتی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ ہنی روزن نے الزام لگایا کہ چمنور نے بار بار نامناسب اور جنسی نوعیت کے تبصرے کیے ، جس سے ان کے خاندان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ چار ماہ قبل پیش آیا تھا۔