ہانیہ عامر کو سالگرہ کا منفرد فوٹو سیشن مہنگا پڑ گیا

ہانیہ عامر کو سالگرہ کا منفرد فوٹو سیشن مہنگا پڑ گیا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جو اسے مہنگا پڑگیا، گزشتہ روز اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والی چلبلی اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ اپنے جنم دن کے موقع پر شیئر کیا۔۔۔

وائرل ‘ڈب اسمیش’ کے سبب شوبز میں آنے والی اداکارہ کو فوٹو شوٹ میں گلیٹر میں لت پت سوئمنگ پول میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس دوران پلاسٹک جیسا سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔ نیٹیزنزنے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہا کہ ہانیہ عامر کو اب اَن فالو کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے متاثر ہیں۔ متعدد صارفین اداکارہ کے سمجھ میں نہ آنے والے لباس پر تنقید کر رہے ہیں تو کچھ ہانیہ کو یہ یاد دلا رہے ہیں کہ وہ پاکستان کی شہری ہیں، انہیں ایسا فوٹو سیشن زیب نہیں دیتا۔ ایک مداح نے کہا کہ ہانیہ عامر کو اپنا نام تبدیل کر کے اپسرا رکھ لینا چاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں