عمران ہاشمی کی فلمیں ’’جنت‘‘ اور ’’آوارہ پن‘‘کی دوبارہ ریلیز کا امکان
ممبئی(شوبزڈیسک)سوشل میڈیا صارفین مہیش بھٹ پروڈکشن کے تحت بنی عمران ہاشمی کی مقبول فلموں ‘‘جنت’’ اور ‘‘آوارہ پن’’ کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔۔
جبکہ مہیش بھٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کائنات مجھ سے ان دو فلموں کی دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کر رہی ہے۔ میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد بتا سکوں گا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔یہ مطالبہ ‘‘صنم تیری قسم’’ کی شاندار ریلیز کے بعد کیا گیا، جس کی موسیقی نے شائقین کو ‘‘جنت’’ اور ‘‘آوارہ پن’’ کی یاد دلائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments