صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کیساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
لاہور(شوبزڈیسک )میک اپ آرٹسٹ کو اداکارہ و ماڈل صبا قمر صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے۔
،سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری سٹوریز کو یاد کر رہے ہیں، اب آپ سٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے ۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔