ہانیہ عامر کی بندی لگا کر ہندو مداحوں کو ‘ہولی’ کی مبارکباد
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ‘ہولی’ کی مبارک باد دی ہے۔
اداکارہ بندی لگاکر انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے اور اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو، کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی، ‘ہولی’ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔