بچپن میں حرم شریف میں چور سپاہی کھیلا کرتی تھی:ہاجرہ یامین
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ہاجرہ یامین نے بتایا کہ میری پیدائش ملتان میں ہوئی تھی، میرے والد کی ایئر لائنز میں ملازمت تھی، اسی لیے ہم سعودی عرب جدہ شفٹ ہوگئے تھے۔
بچپن میں جدہ سے مکہ سے مدینہ کا بہت سفر کیا، باقی لوگ عمرہ کر رہے ہوتے تھے اور میں حرم شریف میں چور سپاہی کھیلا کرتی تھی۔ میرا جدہ میں بہت محفوظ اور اچھا بچپن گزرا تھا، میں نے بہت سی چیزیں پاکستان آ کر سیکھی ہیں۔