ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل

ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے  پر مجبور ہوگئے، ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔

حال ہی میں ہریتک اپنی آنیوالی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی،تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں