یاسر نواز میری نظر میں ولن ہیں:دانش نواز

کراچی (آئی این پی)ہدایتکار و اداکار دانش نواز نے اپنے بڑے بھائی یاسر نوار کو ڈرامے میں بطور ولن کاسٹ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔
دانش نواز نے بتایا کہ یاسر نواز لوگوں کی نظر میں ہیرو ہوں گے لیکن میری نظر میں وہ ولن ہی ہیں کیونکہ چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا بھائی ہمیشہ ولن ہی ہوتا ہے ،مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ میں گھر میں صرف بڑے بھائی کے کام کرنے کے لیے موجود ہوں، پھر جب میں نے خود کمانا شروع کیا تب کہیں مجھے گھر میں عزت ملنے لگی۔