ہم بھی مسلمان ، نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں:منال خان

کراچی (آئی این پی)اداکارہ منال خان نے نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ حال ہی میں انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مذہبی عبادات پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا۔
منال خان نے کہا کہ میں نے جو ویڈیو شیئر کی کچھ نے سوال کیا کہ کیا میں نے مغرب کی نماز پڑھی ؟ تو آج میں نے نماز ادا کی اور سوچا آپ سب سے شیئر کر لوں اور ہاں میرے ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں ہے ، ہم بھی مسلمان ہیں نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں۔