ایک سُپرسٹار نے پوڈکاسٹ کیلئے 60 لاکھ کی ڈیمانڈ کی:عدنان فیصل
لاہور(شوبزڈیسک) میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مشہور فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔
احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں اُنہوں نے بتایا کہ ایک بہت بڑے پاکستانی سٹار ہیں جو آپ کی اس پوڈکاسٹ میں انٹرویو دینے کیلئے بالکل مفت میں آ چُکے ہیں ، پوڈ کاسٹر نے بتایا کہ میں نے جب انہیں صرف ڈیڑھ گھنٹے کیلئے پوڈکاسٹ کرنے کیلئے مدعو کیا تو اُنہوں نے مجھ سے 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی۔