مادھوری کی شادی پر رو پڑا تھا:رنبیر کپور
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سینئر خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شادی پر روئے تھے۔
رنبیر کپور نے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مادھوری ڈکشٹ کا بہت بڑے مداح ہوں، جب میں نے اداکارہ کی شادی کا سنا تو رو پڑا تھا۔اداکار نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں منتظر ہوں کہ کسی پراجیکٹ میں مجھے ان کے ساتھ کام کا موقع ملے۔