عامر خان کی فلم ستارے زمین پر 20جون کوریلیزہوگی
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی ریلیز تاریخ طے کرلی گئی۔
یہ فلم ہسپانوی فلم Campeones کا ریمیک بتائی جا رہی ہے اور اس کی ہدایت کاری آر ایس پراسانا نے کی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ‘تارے زمین پر’ کا تسلسل ہے ۔ ستارے زمین پر میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔