وقت آگیا ہے کہ فلم ساز اپنی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کریں:عمران ہاشمی
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ہمیشہ چیلنجنگ پراجیکٹس پسند کرتا ہوں جس میں کچھ نیا کرنے کو ملے ۔۔
ایک انٹرویو میں 46 سالہ اداکار نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اور نئی نسل کے اداکار اور فلم ساز میدان میں آتے ہیں، ویسے ویسے یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ سینئر فنکار خود کو نئے انداز میں ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلم ساز اپنی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کریں، انڈسٹری میں ایک طبقہ اب بھی اس بات سے انکاری ہے کہ ان کی فلموں سے فلمی شائقین جڑ نہیں پا رہے ۔