ہٹ فلمیں دیکر بھی سوناکشی و شردھا کے مقام تک نہ پہنچ سکی:نشرت

ہٹ فلمیں دیکر بھی سوناکشی و شردھا کے مقام تک نہ پہنچ سکی:نشرت

ممبئی (آئی ا ین پی)اداکارہ نشرت بھروچا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ‘نیپو کِڈ’ کہلوانا بالکل پسند نہیں ہے۔۔

 کیونکہ میری اپنی ایک جدوجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کو ہٹ فلمیں دی ہیں، اس کے باوجود جس مقام پر آج سوناکشی سنہا اور شردھا کپور کھڑی ہیں مجھے وہ مقام حاصل نہیں ہوا۔ سوناکشی اور شردھا کو والدین کے سپر سٹار ہونے کا فائدہ حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں