سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کیلئے جزیرہ بالی پر زمین خرید لی
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی جیل میں بند سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کے لیے جزیرہ بالی پر زمین خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔
سکیش چندر شیکھر نے کہا کہ میں نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں ایک ایسی زمین خریدی ہے جہاں پہلے زرعی سرگرمیاں جاری تھیں، اب اس جگہ کو ایک خوبصورت نجی باغ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے میں نے جیکولین کی والدہ کم فرنینڈس کی یاد میں کمز گارڈن بائی جیکولین فرنینڈس کا نام دیا ہے۔