نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ آفرز ملنے کا انکشاف کردیا

نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ آفرز ملنے کا انکشاف کردیا

لاہور(شوبزڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ آفرز سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت سے کئی پراجیکٹس کی پیشکش کی گئی لیکن ویزا پابندیوں کی وجہ سے ان میں کام نہیں کر سکی۔

حالیہ گفتگو میں نعیمہ بٹ نے بتایا کہ جی ہاں، مجھے ماضی میں بھارت سے متعدد پراجیکٹس کی آفرز آئی تھیں، جن میں ڈرامے، فلمیں اور ایک زبردست ویب سیریز بھی شامل تھی اور پاکستانی اور بھارتی دونوں فنکار شامل تھے، لیکن یہ تمام پراجیکٹس عملی طور پر ممکن نہ بن سکے ۔نعیمہ بٹ نے دکھ کے ساتھ کہا کہ میرے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے اور اس پر واضح ہے کہ مجھے وہاں خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔ میں اس وقت امریکی گرین کارڈ ہولڈر بھی ہوں اور امید رکھتی ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے اور دونوں ممالک کے فنکار ایک ساتھ کام کر سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں