مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار گھٹامانینی مہیش بابو کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سورانا گروپ سے منسلک کمپنیوں سائی سوریا ڈیولپرز اور بھاگیہ نگر پراپرٹیز سے تحقیقات کے دوران 100 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 74.5 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سورانا گروپ ریئل اسٹیٹ وینچرز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔